حضرت دائود علیہ الصلوٰۃ والسلام اللہ تعالیٰ کےپیغمبر ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو الہامی کتاب زبور عطا کی یعنی نبوت اور کتاب اور اس کے ساتھ حسن صورت وغیرہ اللہ تعالیٰ نے تمام چیزیں جو آپ کو خصوصیت کے ساتھ عطا فرمائی گئیں اللہ سبحان تعالیٰ نے پہاڑوں اور پرندوں کو حکم دیا کہ وہ تسبیح کریں تو ان کے ساتھ تسبیح کرو چنانچہ جب دائودؑ تسبیح کرتے تو پہاڑوں سے بھی تسبیح سنی جاتی اور پرندے جھک آتے یہ آپ کا معجزہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے لوہے کو نرم کردیا کہ لوہا آپ کے دست مبارک میں آکر موم یا گوندھے ہوئے آٹے کے مانند نرم ہو جاتا اور آپ اسے جو چاہتے بغیر ٹھونکے پیٹے بنالیتے۔ اس کا سبب یہ تھا کہ جب آپ بنی اسرائیل کے بادشاہ ہوئے تو آپ کا طریقہ کار یہ تھا کہ آپ لوگوں کے حالات کی جستجو کے لیے اس طرح نکلتے کہ لوگ آپ کو نہ پہچانیں اور جب کوئی ملتا تو آپ کو نہ پہچانتا تو آپ اسے دریافت فرماتے کہ دائود کیسا شخص ہے سب لوگ تعریف کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ بصورت انسان بھیجا حضرت دائود علیہ السلام نے اسے بھی حسب عادت یہی سوال کیا تو فرشتے نے کہا کہ دائود ہیں تو بہت اچھے آدمی کاش ان میں ایک خصلت نہ ہوتی! اس پر آپ متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ بندہ خدا میں کونسی خصلت؟ اس نے کہا کہ وہ اپنا اور اپنے اہل و عیال کا خرچ بیت المال سے لیتے ہیں۔ یہ سن کر آپ کے خیال میں آیا کہ اگر آپ بیت المال سے وظیفہ نہ لیتے تو زیادہ بہتر ہوتا اس لیے آپ نے بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ ان کے لیے کوئی ایسا سبب کر دے جس سے آپ اپنے اہل و عیال کا گزارہ کریں‘ بیت المال سے آپ کو بے نیازی ہو جائے آپ کی دعا مستجب ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے لوہے کو نرم کیا اور آپ کو صنعت سازی کا علم دیا‘ سب سے پہلے زرہ بنانے والے آپ ہی ہیں آپ روزانہ ایک زرہ بناتے تھے وہ چار ہزار کی بکتی تھی۔ اس میں سے آپ اپنے اہل و عیال پر بھی خرچ فرماتے اور فقراء اور مساکین پر بھی صدقہ فرماتے۔
اللہ کی تمام رحمتیں رسالہ عبقری سے تعلق رکھنے والوں کے لیے پہلی بار لکھنے کی جسارت کررہی ہوں دعا گو کہ یہ جریدہ اسی طرح جاری و ساری رہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں