Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جیٹھانی دیورانی‘ یا بہو ساس کے جھگڑے ختم! آسان عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

گھر یا محلے کی گیارہ عورتیں بیٹھی ہیں اوّل آخر درود شریف سات دفعہ پھر درود تنجینا پڑھتے ہیں درمیان میں بات نہیں کرنی اٹھنا بھی نہیں آخر میں دعا مانگیں دعا تک کوئی بات نہیں کرنی۔ اللہ پاک مشکل آسان فرما دیتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہر آفت‘ ہر پریشانی ‘دکھ و تکلیف سے محفوظ رکھے اور ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم بھی آسانیاں سمیٹ سکیں اور آسانیاں تقسیم کرسکیں (آمین)
گھریلو الجھن کیلئے:(۱)گھریلو اُلجھنوں کے حل کیلئے اکثر ہم درود تنجینا 300بار پڑھتے ہیں طریقہ کار اس طرح ہے کہ گھر یا محلے کی گیارہ عورتیں بیٹھی ہیں اوّل آخر درود شریف سات دفعہ پھر درود تنجینا پڑھتے ہیں درمیان میں بات نہیں کرنی اٹھنا بھی نہیں آخر میں دعا مانگیں دعا تک کوئی بات نہیں کرنی۔ اللہ پاک مشکل آسان فرما دیتے ہیں یہ عمل ایک تین پانچ سات بار یعنی مشکل حل ہونے مسلسل کریں۔
جس مسئلہ کا کوئی حل نظر نہ آتا ہو:(۲)کوئی ایسا مسئلہ جس کے حل کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو اس کے لیے سورۃ نوح ہزار دفعہ پڑھیں انشاء اللہ مسئلہ حل ہو جائیگا یہ عمل چند اشخاص بھی کرسکتے ہیں اور ایک شخص بھی کرسکتا ہے۔
سخت مشکل کیلئے:(۳)کسی سخت مشکل کے حل کیلئے یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِیَا بَدِیْعُ کا وظیفہ بہت مؤثر ہے۔جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد اوّل آخر تین تین بار درود شریف کیساتھ پڑھیں ہر روز 1200بارہ سو دفعہ پڑھنا ہے اور بارہ دن پڑھنا ہے۔
گھر میں ناچاقی کا علاج:(۴)گھر میں ناچاقی میاں بیوی کی ہو ساس بہو کی ہو یا جیٹھانی دیورانی، نند، بھاوج یا رشتے داروں محلے داروں کی ہو تو جیسے اللہ توفیق دے وہ ہر وقت یَاوَدُوْدُ یَاسَلَاْمُ پڑھے تو جب بہت دیر پڑھ لے تو کسی شخص رشتے دار محلے دار کا تصور کر کے پھونک مار دے اور اپنے گھر میں کھانے پینے کی چیزوں اور خصوصاً چینی اور پانی پھر پھونک ماردیں انشاء اللہ ناچاقی محبت میں بدل جائے گی۔
اگر بچوں کی وجہ سے کوئی پریشانی ہو تو:(۵)اگربچوں کی وجہ سے کوئی پریشانی ہوتو یَاشَہِیْدُ ہزار دفعہ پڑھ کر سارے گھر کا پانی دم کردیں چینی پر بھی پھونک دیں اللہ تعالیٰ بچوں کو ہدایت نصیب کرینگے۔
مالی و جانی پریشانیاں دور کرنے کا ٹوٹکہ:(۶) یَا اللہُ، یَارَحْمٰنَ یَارَحِیْمُکسی بھی وقت آنکھیں بند کر کے پڑھیں مسئلہ ذہن میں رکھیں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوگا۔ اللہ پاک ہم سب کی مالی جانی پریشانیاں دور فرمائیں ہم پر رحم کریں اور ہمیں دین کا داعی بنادے (آمین)۔( عالم بنت افسر دین، ایبٹ آباد)
اب تو خودکشی کرنے کو جی چاہتا ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! عبقری بڑی عقیدت و احترام سےپڑھتے ہیں۔اس میں موجود وظائف اور ٹوٹکے بہت ہی کمال کے ہوتے ہیں۔ میرے بھی کئی مشاہدات ہیں جو میں عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ایک بندہ میرے پاس آیا جو عالم اور مفتی بھی ہیں۔ اور آپ سے شاید اس وقت ملے تھے جب آپ لوگوں کے اکٹھے بیٹھ کر مسائل سنتے تھے جب انہیںپتہ چلا کہ میرا تعلق تسبیح خانہ سے ہے تو میرے پاس آئے۔ ان کا سارا جسم کسی عجیب بیماری کی وجہ سے زخمی تھا۔ سارے جسم پر زخم تھے اور جسم سے عفونیت آتی تھی۔ اس نے کہا علاج کرا کرا کے تنگ آگیا ہوں۔ اب تو خودکشی کرنے کو جی چاہتا ہے۔ میں نے اسے یَاقَھَّارُ 1100 بار پانی میں پائوں رکھ کر پڑھنے کو کہا اور ساتھ کہا کہ طلوع و غروب کے وقت اوپلوں کی راکھ کو ان زخموں پر چھڑکنا ہے اور ساتھ الحمد سورت پڑھنا ہے اور ساتھ ہی شربت کلونجی اور شربت عناب پینے کا مشورہ دیا (یہ نسخہ آپ کی کتاب میرے طبعی رازوں کا خزانہ میں پڑھا تھا) ماشاء اللہ اب وہ صرف ایک ماہ کے استعمال سے 100% ٹھیک ہوگیا ہے۔(ج۔ر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 389 reviews.