محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آ پ کا ماہنامہ عبقری جنوری 2012ء کو نظر سے گزرا اور اس کے بعد ہر مہینے خریدتا ہوں۔ اللہ پاک آپ کو تاحیات زندگی نصیب کرے تاکہ آپ عالم اسلام کی دل سے خدمت کرسکیں۔ آمین!۔ 1997ء میں مجھے برص شروع ہوا‘ اس کا کافی علاج کرایا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ 2006ء میں ایک آدمی نے سورۂ آل عمران کی آیت 49 بتائی۔ اس آیت کو صبح وشام 7 بار پڑھتا رہا تو اللہ پاک نے برص ٹھیک کردیا۔ یہ آیت اَنِّیْ قَدْ جِئْتُکُمْ سے لے کر اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿ۚآل عمران ۴۹﴾ تک پڑھنی ہے‘ اول و آخر درود شریف لازمی پڑھنا ہے۔ پانی پر دم کرکے پی لیتا ہوں اور تیل پر دم کرکے لگا لیتا ہوں۔
گھنے لمبے بالوں اور یادداشت کیلئے: سفوف آملہ‘ بہیڑا‘ ہریڑ‘ مہندی‘ کلونجی‘ میتھی‘ بھنگڑا سیاہ‘ برہمی بوٹی‘ سیاہ ہلیلہ‘ الائچی خورد‘ مغز کشنیز‘ اسطخدوس‘ تخم کدو‘ مروارید‘ چاروں مغز ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر پھکی بنالیں اور صبح و شام ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔امراض معدہ ‘ تبخیرکیلئے اکسیر حکمت:سونف ‘ دھنیا ‘ بڑی الائچی تینوں اشیاء ہم وزن اور مصری دو حصے پیس کر سفوف بنالیں اور کھانے کے بعد بقدر ایک چھوٹا چمچہ استعمال کریں۔ جملہ امراض معدہ اور تبخیر کیلئے اکسیر حکمت کی یہ چٹکی مخلوق کے افادہ عام کے لیے فی سبیل اللہ ہدیہ ہے۔ کوئی صاحب اسے ذریعہ معاش نہ بنائے۔
درد ختم کرنے کا عجیب ٹوٹکہ:ھوالشافی: میتھرے کے دانے کوٹ پیس کر اُس میں تھوڑاسا پانی ملا کر چمچ سے ہلکا سا ہلا لیں اور پھر کسی کپڑے پر یہ لیس دار مادہ لگا کر وہ کپڑا جسم کے کسی بھی حصے میں درد والی جگہ پر یا جہاں چوٹ لگی ہو وہاں لگادیں۔ درد ختم ہونے پر یہ کپڑا خودبخود اتر جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں