Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جن بولا: یہ میرے گھر میں گانا چلاتےہیں! میں نہ چھوڑوں گا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

جنات سے ملاقات کے حوالے سے چند مشاہدات عرض کرتا ہوں۔ حضرت صاحب دو ماہ پہلے میں ملتان اپنے رشتہ داروں کو ملنے گیا۔ تو وہاں ایک عورت آئی اور اسے اکثر دورے پڑتے تھے اور اس کی حالت اچانک بگڑ جاتی تھی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو آپ کے اہل خانہ کو اورسدا سلامت رکھے۔ عرصہ چار سال سے تسبیح خانہ میں تعلق ہے۔ اس عرصہ میںاللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور آپ کی شفقت ہے کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اللہ تعالیٰ سے مانگنا آتا جارہا ہے۔ شکر ہے کہ معمولی سی تکلیف یا ضرورت پر فوراً دل و دماغ اور زبان اپنے رب کی طرف جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حضرت صاحب آپ کا تصور بھی ہر وقت دل و دماغ پر چھایا رہتا ہے۔ صبح جاگنے سے لے کر رات سونے تک، اہل خانہ سے لے کر دوست احباب تک صرف اور صرف آپ کا ہی ذکر اچھا لگتا ہے۔ آپ کے درس باقاعدگی سے سننے کی کوشش کرتا ہوں۔
جنات سے ملاقات کے حوالے سے چند مشاہدات عرض کرتا ہوں۔ حضرت صاحب دو ماہ پہلے میں ملتان اپنے رشتہ داروں کو ملنے گیا۔ تو وہاں ایک عورت آئی اور اسے اکثر دورے پڑتے تھے اور اس کی حالت اچانک بگڑ جاتی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا آپ کا تعلق عبقری سے ہے ؟ اس عورت کو کوئی وظیفہ ہی بتا دو اور دم تو کردو۔ بیچاری بہت پریشان ہے میں نے انہیں مسلسل سارا دن’’یاقہار‘‘ پڑھنے کو کہا اور ساتھ ہی یاقہار کا نقش بھی لکھ دیا۔ وہ بضد تھے کہ اسے دم بھی کردو۔ خیر میں نے یونہی انمول خزانہ نمبر1 پڑھنا شروع کیا تو اس عورت کی آنکھیں سرخ ہونے لگ گئیں اور آواز مردانہ ہوگئی۔ میں اس پوزیشن کے لیے ذہنی طور پر بالکل تیار نہ تھا۔ لیکن اللہ کی ذات پر بھروسہ اور آپ کی توجہات کے پیش نظر میں نے ا سے سلام کیا۔ اس نے جواب دیا۔ اس سے کافی باتیں ہوئیں۔ جو اہم بات تھی وہ یہ کہ ان کے گھر میں گانا بجانا چلتا ہے‘ ہر وقت اس کے بچے میرے بچوں کو تنگ کرتے ہیں۔ شریعت کی کوئی پابندی نہیں۔میری اس گھر میں عرصہ سے رہائش ہے۔ یہ لوگ کرایہ دارہیں؟ اس مکان کو چھوڑ دیں۔ میں نے کہا یہ تو انسان ہیں یہ تو رہیں گے آپ چھوڑ جائو۔ اس بات پر وہ طیش میں آگیا اور مجھ پر حملہ کرنے کے لیے اٹھا تو اچانک وہ دھڑم سے چار پائی پر گرگیا۔ ایسے لگا جیسے کسی نادیدہ قوت نے اس عورت کو دھکا دیا ہو۔ گرتے ہی اس نے خون خوار آنکھوں سے دیکھتے ہوئے کہا ’’آخر تم عبقری والے چاہتے کیا ہو‘‘ یونہی اس نے عبقری کا نام لیا۔ میں نے فون پر آپ کا درس لگا دیا۔ آپ کی آواز سنتے ہی(یعنی شروع میں جو آپ درود شریف پڑھتے ہیں) وہ عورت یک دم اچھی اور نارمل ہوگئی۔ میں نے انہیں مکان چھوڑ دینے کا مشورہ دیا انہوں نے اس مکان کو چھوڑ دیا اور اب وہ عورت بالکل ٹھیک ہے۔حضرت صاحب میرا بارہا کا تجربہ ہے کہ اگر کسی پر اثرات ہوں تو آپ درس کے شروع میں جو تلاوت کرتے ہیں یا درس کے آخر میں جو ذکر کرتے ہیں۔ اگر لگادیا جائے تو بیرونی چیزیں فوراً بھاگ جاتیں ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت صاحب آپ کا درس اگر رات کو لگا کر لیٹا جائے تو کوئی خطرناک چیز نہ تو گھر میں داخل ہوتی ہے۔ اگر گھر میں موجود ہو تو بندہ ان کے خطرے سے محفوظ رہتا ہے۔ حتیٰ کہ مچھر بھی بھاگ جاتے ہیں۔ جب سے رات کو آپ کا درس ہمارے گھر میں چلنے لگا ہے۔ یقین کریں۔ اردگرد لوگ مچھروں سے پریشان ہیں۔ ہم ہیں کہ بچوں سمیت لمبی تان کر سوتے ہیں۔ اگر ادھر ادھر سے ابھی جائے تو صبح خالی پیٹ مرا ہوتا ہے۔
تنیۃ الغافلین میں ہےحضور نبی اکرم ﷺ نےارشاد فرمایا: جس نے عالم کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی اور جس نے عالم سے مصافحہ کیا گویا اس نے مجھ سےمصافحہ کیا جس نے عالم کی صحبت اختیار کی اس نے میری صحبت اختیار کی جس نے دنیا میں میری صحبت اختیار کی اللہ اس کو قیامت کے روز جنت میں میرا ہم نشین بنائے گا۔
فخر موجودات ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور تمام آسمان اور زمین والے یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے سوراخوں اور یہاں تک کہ مچھلیاں سمندر میں اس کی بھلائی کی خواہاں ہیں جو لوگوں کواچھی چیز کی تعلیم دیتا ہے۔ (ترمذی)۔ ترمذی شریف میں ہے کہ ایک فقیہہ (عالم) ہزار عابد سے زیادہ شیطان پر سخت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم نے فرمایا: ایک گھڑی رات میں پڑھنا پڑھانا ساری رات عبادت سے افضل ہے۔ (دارمی)فرمان نبوی ﷺ ہے : علماء کی سیاہی شہید کے خون سے تولی جائے گی اور اس پر غالب ہوجائے گی۔ (بہار شریعت)
ارشاد رسول کریم ﷺ ہے ہر دن اور رات میں 999 رحمتیں علماء اور طالب علموں کیلئے ہے اور باقی اور لوگوں کیلئے ایک رحمت ہے۔ (نزہۃ المجالس)۔ فرمان نبوی ﷺ ہے اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جو کوئی طالب علم کسی عالم کے دروازہ پر علم سیکھنے کے لیے آمدورفت رکھتا ہے تو اس کے ہر ہر قدم پر اس کیلئے ایک ایک سال کی عبادت لکھی جاتی ہے اور ہر ہر قدم کے بدلے میں جنت میں اس کیلئے ایک شہر آباد ہوجاتا ہے اور وہ جس زمین پر چلتا ہے وہ تمام زمین اس کے لیے استغفار کرتی ہے۔ (نزہۃ المجالس)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 393 reviews.