Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نزلہ زکام اور جوانی کے مسائل کمر‘ مہروں کے درد کیلئے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

فروری کے جوابات
1۔ آپ نے کمر اور مہروں کے مسئلہ کیلئے نسخہ پوچھا تو یہ نسخہ میرا نہیں بلکہ میں نے جس کو بھی بتایا سب کو فائدہ ہوا۔ اس نسخہ سے ایسے ایسے مریض تندرست ہوگئے جو سالہا سال سے چارپائی کے ساتھ لگ گئے تھے۔ یہ نسخہ 2008ء کے عبقری شمارہ میں شیخ الوظائف نے بتایا تھا۔ ھو ا لشافی: درب یا کھبل کی لمبی جڑیں چھا ؤ ں میں خشک کر کے ان جڑو ں کو آہن دستہ میں باریک پیس کر اور باریک چھلنی سے اسے چھان کر بو تل میں زردی مائل سفوف محفو ظ کریں۔ دیسی گھی آدھ چھٹانک ایک گلاس گرم دودھ میں ڈال کر ایک ما شہ سفوف منہ میں ڈال لیں اور اگر دیسی گھی آدھ چھٹا نک سے آدھا کر دیاجائے تو شا ید موجو دہ حالات میں بہتر ہو لیکن اگر کمی بیشی کی ضرورت پڑے، تو کر لیں ۔ اللہ تبا رک تعالیٰ کے فضل و کرم سے مریض انشا ءاللہ صحت یا ب ہو جا ئیگا ۔
2۔آپ اپنے طبی مسائل کے حل کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’اکسیرالبدن‘‘ کی چند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ مکان کی فروخت کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو باوضو تین مرتبہ پڑھ کر مکان یا جو بھی چیز فروخت کرنا ہو اس پر پھونک دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد فروخت ہو جائے گی۔ آیت یہ ہے:بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo فَلَن اَبرَحَ الاَرضَ حَتّٰی یَاذَنَ لِی اَبِی اَویَحکُمَ اللّٰہُ لِی وَہُوَ خَیرُالحٰکِمِینَ۔(یوسف: 80) (پروین‘ لاہور)
3ْ۔آپ عبقری دواخانہ کا الرجی نزلہ کورس اور نوجوان شفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ الحمدللہ! میرا کزن انہی ادویات سے ٹھیک ہوا۔ (ماجد‘ قصور)
4۔آپ کا بچہ آپ کو بہت زیادہ تنگ کرتا ہے تو آپ اس طرح کریں کہ روزانہ اکتالیس مرتبہ سورۂ اخلاص اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے اسے پلادیا کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں۔یہ عمل صرف پاک حالت میں اور باوضو کریں۔ ان شاء اللہ اس کی عادتیں تبدیل اور نیکی طرف راغب ہوجائے گا۔

 

مارچ کے سوالات
میاں بیوی کی محبت: قارئین سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے شوہر کے رشتہ کی مضبوطی‘ آپس کے پیار‘ عزت واحترام اوراحساس کیلئے کوئی وظیفہ بتائیے‘ اللہ تعالیٰ ہمارے رشتہ کو ہر مخلوق کے شر اور نظربد سے بچا کر رکھے۔میرے شوہر کی اچھی صحت اور کامیابی کا وظیفہ دیں‘ اگر ہماری قسمت میں ملک سے باہر جانا لکھا ہے جس کے ہم خواہشمند بھی ہے اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کے پڑھنے کی برکت سے ہماری یہ خواہش بھی پوری کردے۔ (پوشیدہ‘راولپنڈی)
بندش کا شکار بچے: محترم قارئین السلام علیکم! میں اپنے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی شادی کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ لاکھ کوشش کے باوجود ان کی شادی نہ ہوسکی۔ جہاں کسی نے بتایا ہر جگہ گئی ہوں‘ بہت دولت برباد کی‘ سبھی یہی کہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی اور بیٹے پر بہت سخت بندش کی گئی ہے‘ عمل سے تھوڑا بہت فرق پڑتا ہے مگر رشتہ نہیں طے پاتا‘ اگر آتا ہے تو ایسا آتا ہے کہ رشتہ لے کر آنے والوں کو مارنے کا دل کرتا ہے۔ بچی بھی بہت پریشان ہے‘ میں تو اندر اندر ہی سوچ سوچ کر ختم ہورہی ہوں۔ کچھ سمجھ نہیں آتا۔ بچہ برسرروزگار ہے‘ کسی قسم کا عیب نہیں‘ ماشاء اللہ دونوں خوبصورت ہیںمگر پھر بھی رشتہ نہیں ہوتا۔ (م، رحیم یار خان)
کیرا‘ زکام اورکان کا مسئلہ: کافی عرصہ سے کیرا‘ زکام اور کان کامسئلہ کان کبھی بہنا شروع کردیتا ہے‘ کبھی خود بخود بند ہوجاتا ہے‘ پیپ نکلتی ہے بدبو آتی ہے۔ پھر ایک سال سے کھانسی مسلسل‘ اب ٹیسٹ کروائے تو پھیپھڑے میں پانی کی شکایت آئی کیونکہ سانس پھولنا شروع ہوگیا تھا۔ اب ٹیسٹ کروایا تو انہوں نے کینسر کے جراثیم بھی بتائے۔‘ جب کھانا کھاتی ہوں فوراً گیس بن جاتی ہے‘ شفاء کیلئے کوئی نسخہ اور وظیفہ بتادیں۔ (ایک مجبور بہن)
دل دھڑکتا ہے: میری عمر 13 سال ہے‘ میرے ہاتھ پاؤں خشک ہوجاتے ہیں‘ کوئی چھوٹی سی بات بھی ہو تو دل تیزی سے دھڑکتے لگتا ہے۔ مہربانی فرما کر اس کے حل کیلئے کوئی روحانی عمل بتائیں۔ (محمد عزیز صدیقی‘ خوشاب)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 398 reviews.