Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لوبیا پسند ہے مگر؟ خواتین کاکمردرداور کمزوری جوتے چمک جائیں گے تھریڈنگ کا نقصان روکھے بالوں کیلئے کولیسٹرول قابو کرنے کے غذائی ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

لوبیا:مجھے لوبیے کی پھلیاں بہت پسند ہیں۔ مگر جب بھی کھاتی ہوں پیٹ میں اپھارا ہو جاتا ہے۔ ایک دن تک تو پیٹ میں گیس بنتی رہتی ہے۔ آپ کوئی طریقہ ایسا بتائیے جس سے ان کا بادی پن دور ہو جائے؟ (رعنا اظہر)
رعنا بی بی! لوبیے کی پھلیاں، تو مجھے بھی بے حد پسند ہیں۔ نرم نرم پھلیاں کاٹ کر سخت بیج نکال لیتے ہیں، انہیں گوشت میں پکاتے ہیں۔ لوبیے کی کئی اقسام ہیں۔ سفید لال لوبیے کی دال بنتی ہے۔ کڈنی بین بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ ان نرم ملائم ہری ہری کچی پھلیوں میں بکری کے گوشت سے زیادہ حرارے ہوتے ہیں۔وٹامن اے بی سی سے بھرپور یہ پھلیاں انسانی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔پرانے طبیب اس کی افادیت جانتے تھے، اسی لیے وہ گردے کی تکالیف میں لوبیے کی پھلیوں کا ساگ کھانے کی تاکید کرتے۔ اس سے پتھریاںبھی خارج ہو جاتی ہیں۔ لوبیے کی پھلیوں کا سوپ بناکر پیا جائے تو جلد اندر سے نکھرنے لگتی ہے۔ لوبیے کی تازیہ پھلیاں زیادہ مفید ہیں جبکہ اس کے بیج بہت ہی مزیدار پکتے ہیں۔ لوبیے کے بیج آپ جب بھی پکائیںاس میں ادرک ضرور ملائیں۔ ادرک نہ ہو،تو پسی ہوی سونٹھ چھڑک دیں۔ لوبیے کی سلاد میں ایک دو لیموں ضرور نچوڑیے، اس سے بادی پن دور ہوگا۔ اسی طرح دال میں بھی آپ گرم مصالحہ، ادرک اور لیموں شامل کریں۔ گوشت یا قیمے میں لوبیاپکائیں تو اس میں تھوڑی سی ادرک کاٹ کر ڈال دیں اور بعد میں ہری مرچ پودینہ گرم مصالحہ ملائیں۔ اس سے ذائقہ بہتر ہوگا اور پیٹ میں اپھارا بھی نہیں ہوگا۔ اسی طرح سرخ لوبیے کے سالن میں پکتے وقت ادرک ڈال دیں اور اتار کر لیموں کا رس نچوڑدیں۔ اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔
کمردرد اور کمزوری:ہمارا دودھ کا کام ہے‘ میرے شوہر لوگوں کے گھروں میں دودھ دیتے ہیں‘ میں گھر میں سارا کام کاج کرتی ہوں‘ دودھ دھوتی ہوں‘ جانوروں کو چارہ وغیرہ ڈالتی ہوں‘ یہ میرا کام ہے۔ کچھ عرصہ سے میری کمر میں سخت دردرہتا ہے دبلی پتلی ہوں، ہڈیوں میں بھی ہر وقت درد رہتا ہے۔ میں طاقت ور بننا چاہتی ہوں۔ اس کے لیے کچھ بتائیے۔ (ج،ش‘ گجرات)
مشورہ: آپ کے ہاں دودھ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ تین کیلے روز کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیا کریں۔ میتھی کی سبزی پکا کر کھائیے۔ میتھی کمر درد دور کرتی ہے۔ پنڈلیوں سے لے کر پائوں کے انگوٹھے تک ہلکا سا تیل لگا کر رات کو سونے سے پہلے مالش کریں میرا خیال ہے روزانہ کیلے کھانے اور دودھ پینے سے آپ کی صحت خاصی بہترہو جائے گی۔ ہفتے میں دوبار رات کو آدھ کلو دودھ میں پانچ چھوہارے خوب پکائیے، جب دودھ آدھا رہ جائے تو پی لیں اور چھوہارے کھالیں۔ چھوہارے میں کمر درد دور کرنے کی خاصیت ہے۔
جوتے چمک جائیں گے:بچوں اور شوہر کےجوتے خود پالش کرتی ہوں، مگر ان میں چمک نہیں آتی۔ کوئی ایسا ٹوٹکا بتائیے جس سے جوتے چمک جائیں۔ دوسری بات یہ کہ کولیسٹرول کے بارے میں بتائیے۔ کوئی ایسا ٹوٹکا بتائیے کہ غذا کے ذریعے کولیسٹرول کم ہو جائے۔ (نازیہ‘ لاہور)
مشورہ:پتا نہیں آپ کیسے جوتے پالش کرتی ہیں، چمڑے کے جوتے ہیں یا اور کسی چیز کے اور آپ پالش کون سی استعمال کرتی ہیں۔ اچھی والی پالش کی جائے اور پھر کپڑے سے رگڑ کر دوبارہ برش لگانے سے جوتے چمک اٹھتے ہیں۔ کولیسٹرول کے لیے آپ کو چکنائی سے پرہیز کرنا ہوگا۔ مکھن، گھی سے پرہیز اور کھانا پکانے میں زیتون یا سورج مکھی، مونگ پھلی کا تیل استعمال کریں۔ صبح کے وقت آپ ناشتے میں مسمی لیں، دوا مرود کاٹ لیں، دو گاجریں چھیل کر کاٹیں، ایک کینو چھیل کر شامل کریں اور دو جوے لہسن کے چھیل کر ناشتے میں کھائیں۔ آپ روزانہ پھل بدل سکتی ہیں۔ پھلوں اور کچی سبزیوں میں کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ اسی طرح انڈے کی سفیدی میں بھی نہیں ہوتا۔ انڈے کی زردی نہ کھائیں۔ سری پائے، کلیجی، مغز، چربی والا گوشت، کریم والا دودھ بالکل نہ لیں۔ کچی پکی سبزیاں خوب کھائیے۔ شلغم، بند گوبھی،سلاد، پیاز، ہری مرچ کی سلاد روزانہ غذا میں شامل کریں۔ نماز ادا کریں، خصوصاً صبح کی نماز۔ اس سے آپ کو بہت سکون ملے گا۔ نماز پڑھ کر سیر کریں۔ تھوڑی سے ورزش آپ کو توانا بنائے گی۔ تھوڑا سا پرہیز کرلیں تو کولیسٹرول پر قابو پاسکتے ہیں نیز کولا مشروبات سے مکمل پرہیز کریں۔
تھریڈنگ کا نقصان:میرے چہرے پر خشکی بہت ہے اور غیرز ضروری بال بھی۔ سر کے بال روکھے اور بے جان ہیں اس کے لیے مشورہ دیجئے۔(نوشابہ یاسمین‘ ملتان)
مشورہ: آپ نے تھریڈنگ شروع کردی ہے۔ اب کیا ہوسکتا ہے تھریڈنگ کے بعد آپ نمک کی ڈالی لے کر چہرے پر ملاکریں اس سے بال جلدی نمودار نہیں ہوں گے۔ معمولی رواں ہوتا ہے جو لڑکیوں کی غلطی سے گھنے بالوں میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پھر صرف تھریڈنگ ہی کرنا پڑتی ہے۔ بالوں کی چمک کے لیے آپ تھوڑا سا دہی لیں، اس میں گھیکوار کا گودا ملائیں، ڈیڑھ چمچہ سرسوں کا تیل لیں، ان سب کو اچھی طرح بھینٹ کر سر میں آدھ گھنٹے کے لیے لگائیں۔ آدھے گھنٹہ بعد آپ شیمپو کرلیں۔ بال ابھی گیلے ہی ہوں، تو زیتون کا تیل پانچ چھ قطرے ہتھیلی پر ڈال کردونوں ہاتھوں سے مل کر بالوں کی جڑوں میں لگالیں۔ آپ کے بالوں میں چمک آجائے گی۔ ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کریں۔ بال نرم رہیں گے۔ چہرے پر آپ گھیکوار کا گودا لگا سکتی ہیں۔ آدھ گھنٹہ بعد منہ دھولیں۔ رات کو تھوڑی سی بالائی میں آدھ چمچہ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر ملیے۔ آدھ گھنٹہ بعد منہ دھو لیجئے اور گلاب کا عرق لگا کر سو جائیے۔ گلاب کے عرق میں آپ تھوڑا سا لیموں کا رس اور زیتون کا تیل چمچ ملا کر رکھ لیں۔ جب بھی منہ دھوئیں یہ آمیزہ لگا لیا کریں۔ چہرے کی خشکی ختم ہو جائے گی۔ سردیوں کا موسم ہے آپ کینو، فروٹر خوب کھائیے۔ گاجریں کھائیے، گاجر کا رس پیا کریں۔ آپ کی جلد اچھی ہو جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 405 reviews.