محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اور میرے بیوی بچے دود فعہ آپ کے تسبیح خانہ لاہور میں حاضر ہوئے اور اسم اعظم کا روحانی دم کروایا ہے۔ ہم نے محسوس کیا ککہ تسبیح خانہ میں آنے اور اسم اعظم کا روحانی دم کی وجہ سے ہمیں کافی فائدہ ہوا ہے۔ اب ہمارے گھر میں رحمتوں اور برکات کے دروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ میرا ایک بیٹا جو کہ رات کو اکثر ڈر جاتا تھا اسم اعظم کے روحانی دم کی وجہ سے اب کافی حد تک ڈرنا بند ہوگیا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ لوگوں کا جم غفیر تسبیح خانہ میں اسم اعظم کے روحانی دم سے مستفید ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے رسالہ عبقری کا ہر ماہ باقاعدگی سے مطالعہ کرتا ہوں اس میں لکھے ہوئے وظائف کافی سود مند ہیں‘ علاوہ ازیں آپ کے درس نے تو زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ بہت اچھے اورمجرب تحفے ملے ہیں جو میں مسلسل کرنےکی کوشش کررہا ہوں‘ ہمارے گھر میں سکون نہیں تھا اب گھر میں سکون آگیا ہے‘ یہ سب اسم اعظم کے روحانی دم اور تسبیح خانہ میں درس سننے کی بدولت نصیب ہورہا ہے۔ واقعی آپ تمام عالم اسلام میں اپنا پیغام پہنچارہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کواستقامت عطا فرمائے۔ آپ کا درس بڑا روحانی‘ وجدانی اور نورانیت والا ہوتا ہے۔(محمد رشید‘فورٹ عباس)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں