٭کچھ باتیں لوگ بہت جلدی بھول جاتے ہیں‘ ان میں سے ایک ان کی ملاقات ہے۔٭ جنت کے منتظر نہ رہو بلکہ اپنے اعمال ایسے بناؤ کہ جنت بھی تمہاری منتظر ہوجائے۔ ٭رابطے اتنے ہی رکھو جتنے تکلیف نہ دیں۔ ٭جب تم جان جاؤ کہ اللہ تمہارے ساتھ ہے تو پھر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون تمہارے خلاف ہے۔٭ جو شخص نصیحت مان لے وہ بعض اوقات نصیحت کرنے والے سے بھی بڑا ہوتا ہے۔٭ وہ شخص کامیاب نہیں ہوپاتا جس میں ناکامی کا خوف کامیابی کی چاہت سے زیادہ ہو۔٭ اچھا آدمی کبھی نہیں مرتا وہ دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔٭زندگی تب ’’بہتر‘‘ ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب ’’بہترین‘‘ ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے۔٭ بات میں وزن پیدا کرنے کیلئے آواز کا اونچا ہونا ضروری نہیں بلکہ بات کا سچا ہونا ضروری ہے۔ (رانا محمد اصغر‘ واں بھچراں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں