قارئین! جتنا بھی آپ دوسروں کے سہارے پر زندہ رہنا کم کرتے جائیں گے اور اپنی عقل و فراست پر بھروسہ کریں گے اتنا ہی آپ مسائل کا زیادہ کامیابی سے حل معلوم کرتے جائیں گے اور اپنی راہیں آپ ہموار کرنے کے قابل ہوتے جائیں گے رفتہ رفتہ آپ کو یقین ہوجائے گا کہ آپ میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو نامساعد حالات کے رخنوں کوشکست دے کر بہتر اور حسب منشاء نتائج پیش کرتی ہیں آپ کے ذہن میں وسعت اور عملی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ تمام قنوطی خیالات کو ایک لمحہ کیلئے بھی اپنے پر حاوی نہ ہونے دیجئے اپنی صلاحیتوں کو جانئے اپنے ماحول کو سمجھئے اپنی خواہشات اور ممکنات کا اندازہ لگائیے اور ان لوگوں سے ملتے رہیے جو آپ کو منزل مقصود تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں‘ زندگی میں کوئی بھی ایسی بات نہیں جو پوری نہ ہوسکتی ہو اور آپ کی پہنچ کے باہر ہو لیکن اس کے ساتھ شرط یہ ہے کہ آپ صحیح راہ تلاش کریں اور اپنے آپ کو یہ کامل یقین دلاتے رہیں کہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے ناکامیوں سے تھک ہار کر راہ ہی میں نہ بیٹھے رہیں اگر آپ کی خواہش میں خلوص اور دلی لگاؤ ہوگا تو یہ خلوص اور لگاؤ ہی اس خواہش کو اپنانے اور پورا کرنےکا بین ثبوت ہے اگر آپ یہ کہتے رہے ’’میں کامیاب نہیںہوسکتا یہ کام میری طاقت سے باہر ہے‘‘ تو یقین کیجئے کہ آپ کی کامیابی کی راہ میں آپ کی بزدلی اور شکست خوردگی ہی حائل ہوگیا اورجب آپ یہ کہیں گے ’’میں کامیاب ہوسکتا ہوں اورکامیاب ہوں گا‘ تو آپ کامیاب ہونے کی آدھے سے زیادہ دشواریوں پر حاوی ہوجاتے ہیں اگر آپ کے اس یقین اور اعتماد میں شک و شبہ نہ پیدا ہوا تو آپ ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے۔خود غرض لوگوں اور حالات اور ماحول سے دور رہئے جو اپنی شکست سے آپ کی ہمت پست کرتے ہیں اپنے ماضی کی ناکامیوں اور غلطیوںپر کف افسوس ملتے بیٹھے نہ رہئے ورنہ مستقبل کا یہ خوف آپ کی جدوجہد میں حائل آئے گا۔ آپ اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد سے مشکل سے مشکل کام سہل ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیے! ہر انسان میں اللہ تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی صلاحیت رکھی ہے اب کامیاب انسان وہ ہے جو اپنی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے خوب استعمال کرے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں