بچےکی عمر تقریباً ایک سال تھی‘ میں نے اسے کہا کہ فوراً اسپغول کا چھلکا منگواؤ۔ آدھا چمچ چھلکا تھوڑی سی چینی کے ساتھ مکس کرکے بچوں کو کھلادو‘ اوپر سے پانی پلادو اور آدھا گھنٹہ انتظار کرلو‘ اگر ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس لے جانا
سونفل کی منت مانتی ہوں مسئلہ حل ہوجاتاہے
زندگی میں کوئی بھی مشکل پیش آئے شروع سے میری یہ عادت رہی ہے کہ سو نفل پڑھنے کی منت مان لیتی ہوں اور یہ نیت کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ تو مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ ہے میری یہ مشکل آسان کردے۔ شکرانے کے طور پر میں سو نفل ادا کردوں اور کام ہونےسے پہلے ہی نفل پڑھنے شروع کردیتی ہوں۔ عام طور پر ہر مغرب کی نماز کے بعد دس نفل پڑھ لیتی ہوں۔ میری مشکلات آسان ہوجاتی ہیں اور میں سو نفل شکرانے کے پورے کرلیتی ہوں۔ آزمودہ عمل ہے۔
اسپغول کے چھلکے کے فوائد: محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کے فائدے کے لیے بے شمار چیزیں پیدا کی ہیں ان میں سے اسپغول کا چھلکا بھی ایک نعمت ہے۔ ایک دفعہ میرے پاس ایک ٹیچر چھٹی لینے کے لیے آئی کہ میرابیٹا شدید بیمار ہے اسے لوز موشن لگے ہوئے ہیں میں نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے۔ میں نے اسے کہا کہ بیٹا کہاں ہے؟ اس نے کہا میں اسے اپنے ساتھ سکول لے کر آئی ہوں بچےکی عمر تقریباً ایک سال تھی‘ میں نے اسے کہا کہ فوراً اسپغول کا چھلکا منگواؤ۔ آدھا چمچ چھلکا تھوڑی سی چینی کے ساتھ مکس کرکے بچے کو کھلادو‘ اوپر سے پانی پلادو اور آدھا گھنٹہ انتظار کرلو‘ اگر ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس لے جانا‘ میں چھٹی دے دوںگی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دوبارہ بچے کو لوز موشن کی شکایت نہ ہوئی اور ٹیچر نے اس ٹوٹکے کو خود بھی اپنایا اور بہت سے لوگوں کو بھی اس سے فیض یاب کیا۔ پیٹ میں شدید درد کے ساتھ مروڑ اٹھ رہے ہوں تو بھی اسپغول کا چھلکا کھانے سے آرام ملتا ہے۔انڈے کی سفیدی: اگر کسی کے معدے میں شدید درد ہو تو اس کو چاہیے کہ انڈا توڑ کر اس کی زردی اور سفیدی الگ الگ کرلیے‘ سفیدی کو دیسی گھی میں توے پر ڈال کر فرائی کرے اور اس پر نمک اور کالی مرچ (حسب ضرورت) چھڑک کر چمچ سے کھائیے۔ شروع میں بسم اللہ اور آخر میں الحمدللہ ضرور پڑھے۔ معدے کے درد کو چند منٹوں کے بعد تسکین مل جائے گی۔ ان شاء اللہ۔
کھانسی اور گلے میں خراش کا علاج: اگر کسی کو شدید کھانسی ہو اور گلے میں بھی درد ہو تو رات کو سوتے وقت ادرک کا رس نکال کر ہموزن شہد میں مکس کریں۔ تقریباً ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کا رس مکس کرلیں اور مریض کوپلادیں۔ پینے کے بعد مریض کلی نہ کرے‘ ویسے ہی سوجائے۔ تین راتیں مسلسل یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں