محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا کرے‘ آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے۔ میرا 2011ء کو ماموں زاد سے نکاح ہوا۔ شادی کا ایک سال خوشی کے ساتھ گزرا لیکن سال کے بعد بیوی کو جنات کی شکایت ہوگئی‘ عاملوں نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ سال پہلے جادو ٹونہ کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ تھا کہ اہلیہ کو جنات نے تنگ کرناشروع کردیا۔ ایک عامل سے تعویذ لینے شروع کردیئے اس کے تعویذ جو کہ گلے میں ڈالنے ہوتے تھے۔ اس کے بقول کچھ پرہیز کرنے تھے جو نہ ہوئے جس کی وجہ سے تعویذ کا اثر زائل ہوگیا۔اس طرح سے عامل نے مریض کا علاج کرنیکی غرض سے صدقے کے لیے ہر دو ماہ بعد دو بکرے لیے جن کے خون سے تعویذ لکھنے ہوتے تھے الفرض جب بھی میری اہلیہ کو ڈیٹ آتی تو انہی جنات کی طرف سے جھٹکے لگنا شروع ہو جاتے‘ عامل نے گھر کے چاروںکونوں میں حفاظتی کڑے کے لیے تعویذ بھی دفن کروائے پھر بھی کوئی افاقہ نہ ہوسکا‘ آخر میں نے اپنے ایک دوست جو کہ دورہ حدیث کا طالب علم تھا اس کے ذریعے ان کے استاد سے علاج شروع کروایا انہوں نے گھر کے کمروں میں تہدیدی نامہ مبارک لگانے کے لیے دیئے اور پڑھنے کے لیے بھی عمل دیا جسے ہم دونوں نے ہرنماز کے بعد گیارہ بار اوّل و آخر درود شریف پڑھنا تھا یہ عمل ہم نے دو ماہ باقاعدگی سے کیا‘ اس عمل کی برکت سے ان ہوائی چیزوں کا حصار ٹوٹ گیا اور میری اہلیہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (افتخار احمد، لودھراں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں