ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اس باب میںمزید فرماتے ہیں جس کا خلاص یہ ہے کہ:۔ کتابوں میںبعض صوفیا کرام رحمہم اللہ کی زندگی میں کچھ خلاف شریعت چیزیںنظر آتی ہیں جو ان پر حال کی ایک کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان اپنے وجود وشعور باہر ہوتا ہے جس کو مجذوب کہتے ہیں۔اس وقت وہ اپنے حال سے باہر ہوتا ہے مگروہی لوگ ہیں جب کیفیتِ حال سے نکلتے ہیں تودن رات شریعت کو اپنے سینے سے لگائےرکھتے ہیں اور اللہ کے ہرحکم کی اتباع کرتے ہیں جس صوفی کو دیکھو گے کامل صوفی ہے۔
پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نےفرمایا: صوفی کی زندگی میں شریعت کو دیکھو۔ حتیٰ کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب کشف المحجوب میں واضح فرما رہے ہیں کہ بعض اہل اللہ نے دیکھا کہ ہمارے مریدین صوفیانہ لباس سے اپنے اپ کو کچھ سمجھنے لگے تو انہوں نے فوراً کہا کہ فاخرہ لباس پہنو ،اچھے سے اچھا لباس پہنو تاکہ تمہارے اندرسے یہ بات نکل جائے، یہ لباس اتار دو۔ صوفی وہ ہوتا ہے جو اپنے من کو صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کرے۔صوفی وہ ہوتا ہے جس کے اندر صفات الٰہی آجائیں۔ صوفی وہ ہوتا ہے جس کے اندر صفات مصطفائیﷺ آجائیں۔اللہ اور اس کے رسول نبی کریم ﷺ کی ناپسندیدہ چیز:اپنی زندگی کو اگر صوفیا ء کرام رحمہم اللہ کی زندگی پہ ڈھالنا ہے تو یہ دیکھیں !کہ اگرکوئی شخص اپنے آپ کو صوفی کہہ رہا ہے اور اسکی زندگی میں ایسی چیزیں ہیں جو حضورﷺ کے دور میں نہیں تھیں ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں نہیں تھیں، اہل بیت، اولیاء کرام رحمہم اللہ ،صالحین کو خوابوں میں بھی وہ نظر نہ آئیں جن کو یہ دین کہتاہے توسمجھ لو وہ میرے اللہ اور رسولﷺ کی ناپسندیدہ چیزبدعت ہے۔(جاری ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں