محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت ہی پسند کرتے ہیں اور ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔درس میں ضرور شرکت کرتی ہوں‘اور درس سے ملے روحانی موتی لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کیلئے بتاتی رہتی ہوں۔ ایک عورت بتارہی تھی کہ اسے تقریباً تین لاکھ روپے قرض دینا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ تم ہر نماز کے بعد صلوٰۃ الحاجت دو نفل پڑھو اور مکمل یقین اور توجہ کے ساتھ دعا کرو‘ ٹھیک دو ہفتے بعد اس کا قرض اتر گیا۔اس نے انتہائی خوشی کے ساتھ مجھے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے میرا سارا قرض اتر گیا۔ (ر۔ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں